افواج پاکستان کے لیے بڑے عسکری اعزازات کا اعلان، صدر نے منظوری دیدی

اسلام آباد:صدرِ پاکستان نے افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو مختلف عسکری اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے ان اعزازات کی منظوری دی۔
منظور شدہ اعزازات میں 11 ستارۂ بسالت، 475 تمغۂ بسالت، 130 امتیازی اسناد، 378 چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 100 ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 136 تمغۂ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔