کینسر ہسپتال تین شفٹوں میں مکمل کیا جائے، مریم نواز کی ہدایت،سپتال کے جدید شعبوں کا جائزہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی تعمیر تین شفٹوں میں مکمل کی جائے تاکہ منصوبہ جلد از جلد فعال ہو سکے۔

مریم نواز نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ اور سی ٹی سکین روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریڈیالوجی تھراپی، ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر اور سیمینار روم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں مریضوں کے لیے جدید سیٹنگ روم اور اے ایچ یو روم کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر اہم آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی کا حکم دیا اور کہا کہ تین شفٹ میں تعمیراتی کام مکمل ہونا چاہیے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے معیار اور مریضوں کی سہولت کے لیے جدید ترین اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج کی سہولت میسر ہو۔