مہنگائی کی نئی لہر،پٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: عالمی منڈی کی صورتحال کے اثرات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بعد مقامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مقامی منڈی میں سولہ کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 250 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے کنستر کی قیمتیں 7450 سے بڑھ کر 7600 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

مارچ کے دوران سولہ کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پام آئل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات زندگی کے تقریباً تمام شعبوں پر مرتب ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی کی لہر میں تیزی آ جاتی ہے۔