کراچی: عالمی اور مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچ ٹریڈنگ سیشنز کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کا نیا نرخ 4 ہزار 63 ڈالر فی اونس مقرر ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 174 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 525 روپے ہو گئی۔