صوبہ بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر سماعت،رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے صوبہ بھر میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو 5 مارچ تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔
عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اپنی رپورٹ پیش کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کوئی بھی شہری بسنت منانے کے لیے باقاعدہ اجازت حاصل کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت ڈپٹی کمشنرز حکومت سے منظوری لینے کے بعد مخصوص ایام میں بسنت منانے کی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ بسنت کے انعقاد سے قبل شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہوگی، جبکہ قانون میں درج تمام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔