عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کیلئے اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے لیے اہم درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کر دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ رولز 2025 کے رول 35(6) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو علاج کی غرض سے الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے اور علاج کے دوران اہل خانہ کی موجودگی کی اجازت فراہم کی جائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک مؤخر کر چکا ہے۔