کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 5,058 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے بڑھ کر 528,562 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 1,972 روپے کے اضافے سے 453,156 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہو کر 8,735 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 103 روپے اضافے کے بعد 7,488 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی صرافہ بازاروں میں طلب و رسد کے توازن کے مطابق یہ اضافے دیکھنے میں آئے ہیں، جس کا اثر عام صارفین پر براہ راست پڑ رہا ہے۔