سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکہ، خوف و ہراس پھیل، 2 زخمی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں واقع سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، جبکہ ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد وکلا اور عدالت کا عملہ احتیاطاً عمارت سے باہر کھلی جگہ پر نکل آیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد موقع پر پہنچ گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے متاثرہ حصے کی مکمل اسکریننگ کر لی۔