شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے پر منتج ہو گیا، جہاں شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز سوسائٹی میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 38 سالہ شتروگھن سنہا، جو پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر تھا، کا اپنی اہلیہ سے کسی بات پر شدید جھگڑا ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر حملے کی کوشش کی۔ اسی دوران اس کی سالی نے مداخلت کی تو اس نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا۔

صورتحال بگڑنے پر شتروگھن سنہا کی اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے کال کی، جس پر وہ بدنامی کے خوف سے گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ جب اہلیہ اور سالی نے دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کے آنے کی دھمکی دی تو اس نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ نیچے گرنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی سالی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جبکہ شتروگھن سنہا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ شتروگھن سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار تھا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے سے قبل اس نے شراب بھی پی رکھی تھی، جبکہ پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شتروگھن سنہا ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر چکا تھا۔ اس کی شادی کو تقریباً 11 سال ہو چکے تھے اور اس کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے، جبکہ اس کی اہلیہ بھی ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر ملازمت کرتی ہیں۔
اترپردیش:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں گھریلو تنازع ایک افسوسناک سانحے پر منتج ہو گیا، جہاں شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔