کراچی:سونے کی قیمتوں میں آج مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے گھٹنے کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے مقرر ہو گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 063 روپے کم ہو کر 9 ہزار 006 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1 ہزار 768 روپے کی کمی سے 7 ہزار 721 روپے پر آ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس سے قبل مسلسل دو روز تک عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھیں۔
15