2
لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بجٹ کے حوالے سے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو تسلیاں نہیں ریلیف چاہیے۔ حکومتی من مانیوں کی جڑ عوامی خاموشی ہے۔مہنگائی میں اضافہ کی بڑی وجہ بیڈ گورننس ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی و زرعی ترقی کا سفر رک گیا۔
قرضوں سے ملک نہیں چلتے، عوام کے خون پیسنے کی کمائی سود کی ادائیگی کی نذر ہورہی ہے۔ تجربہ کار حکمران بتائیں ان کے 40سالہ حکومتی سفر سے ملک کو کیا ملا؟ ٹیکسوں کی ادائیگی کا مطلب آسانی ہوتا ہے مگر یہاں غریب تعلیم، صحت کی سہولت سے محروم ہے۔مفاد عامہ میں اپوزیشن اور میڈیا کا جو کردار نظرآنا چاہیے نہیں آرہا، عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے گندم پیدا کرنے والے ملک میں عام آدمی سستی روٹی کو ترس رہا ہے۔