وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی نئی شرح وزارتِ خزانہ کی مشاورت سے طے کی گئی ہے۔

اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین پر ہوگا، جو گریڈ 1 سے 22 تک کے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال چھ مخصوص اسٹیشنز پر دی جائے گی۔

بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک اہم ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارتِ ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت اور بہتری کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گی۔