کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تکنیکی درستگی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کا رجحان غالب آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی سے کم ہو کر 4 ہزار 080 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں پیر کے روز 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 829 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 966 روپے رہ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا، فی تولہ چاندی 27 روپے کمی سے 5 ہزار 097 روپے جبکہ دس گرام چاندی 24 روپے کمی سے 4 ہزار 369 روپے کی سطح پر آگئی۔