1
فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی صدر کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکراتی عمل میں ایک بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، جس میں باہمی امور اور مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عاصم منیر نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔
اس پر امریکی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔
خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اس رابطے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔