پاکستانی آئی ٹی کمپنی کی افریقہ میں بڑی کامیابی،ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز

پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی منصوبے کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کی عالمی سطح پر توسیع کے ساتھ ڈیجیٹل خدمات اور سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سپرنیٹ گلوبل نے افریقہ میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی سروس باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔

کمپنی نے تنزانیہ میں اپنا پہلا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جہاں سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی کیپیسٹی انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمزور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر والے علاقوں میں تیز رفتار اور فوری طور پر مؤثر کنیکٹیویٹی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کمپنی نے افریقہ میں آئی سی ٹی انفراسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سروسز کے شعبوں میں مزید توسیع کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

سپرنیٹ گلوبل کی عالمی سطح پر توسیع پاکستان کی آئی ٹی برآمدات، زرمبادلہ آمدن اور بین الاقوامی ساکھ میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی یہ عالمی پیش رفت ڈیجیٹل برآمدات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کے ابھرتے ہوئے کردار کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔