کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ان کا گرمجوش استقبال کیا۔
دورے کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں قومی سلامتی، درپیش چیلنجز اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے مقابلے کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی یہ نشست نہایت معلوماتی اور مفید رہی، جبکہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔
طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست سے انہیں نہ صرف اہم قومی امور کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا بلکہ یہ ملاقات ان کی سوچ اور رویوں میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گی۔
نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور کی بیداری اور مثبت قومی بیانیے کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔
11