20
اسلام آباد:اسلام آباد اسپیشل عدالت سینٹرل نے فراڈ کے ایک مقدمے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخ کر دی۔ عدالت نے یہ فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد سنایا۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کیا، تاہم عدالتی کارروائی کے وقت نجف حمید کی عدم موجودگی کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے فریقین کے درمیان صلح کی بنیاد پر نجف حمید کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم بعد ازاں ایف آئی اے نے ضمانت منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے سابقہ ضمانتی حکم واپس لے لیا۔