علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد

راولپنڈی:عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کے تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت نے ان کی گرفتاری اور پیشی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیئرمین نادرا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم پر تمام بینکوں کو سرکلر جاری کیا جا چکا ہے تاکہ علیمہ خان کے اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے بینکوں نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بلاکنگ اور بینک اکاؤنٹس کے منجمد ہونے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری چھٹی بار جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔