عمران خان کی رہائی کیلئے محسن نقوی نے عاصم منیر سے بات کی:علی امین گنڈاپور

لاہور:خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کی ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں اور وہی واحد شخصیت ہیں جو اس معاملے پر فیلڈ مارشل کے سامنے مؤثر انداز میں بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ نے اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشیں کی ہیں۔
دوسری جانب اس دعوے پر حکومت یا عسکری حلقوں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ عمران خان اس وقت مختلف مقدمات میں زیرِ حراست ہیں اور ان سے متعلق قانونی کارروائیاں متعلقہ عدالتوں میں جاری ہیں۔