فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر اہم پیشرفت

اسلام آباد:اسپیشل جج سینٹرل نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، جس دوران نجف حمید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست کی کاپی نجف حمید کے وکلا کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فریقین آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کریں۔ اس موقع پر معاون وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دلائل کے لیے وقت دیا جائے کیونکہ سینیئر کونسل کیس میں دلائل دیں گے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نجف حمید کی ضمانت عدالت نے فریقین کے مابین صلح کی بنیاد پر منظور کی تھی۔