10
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم 91 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا اور یہ فی اونس 4,923 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
اس عالمی اضافہ کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 9,100 روپے کے اضافے کے بعد 514,662 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 7,802 روپے بڑھ کر 441,239 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 372 روپے بڑھ کر 10,275 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، اور فی دس گرام چاندی 319 روپے کے اضافے کے ساتھ 8,809 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوئی۔