اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول میں قومی، اسلامی اور اقلیتی تہواروں پر چھٹیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یومِ کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز جمعرات ہوگی، جبکہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے 23 مارچ بروز پیر چھٹی ہوگی۔ عیدالفطر کے موقع پر 21، 22 اور 23 مارچ کو چھٹی دی جائے گی، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن اور 28 مئی کو یومِ تکبیر پر بھی عام تعطیل ہوگی۔
عیدالاضحیٰ کے دن 27، 28 اور 29 مئی کو چھٹی ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم کے دن (24 اور 25 جون) بھی تعطیل رہ گی۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید میلادالنبی پر 25 اگست بروز منگل چھٹی ہوگی۔
مزید برآں، علامہ اقبال کی سالگرہ 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو بھی عام تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی ہوگی۔
اس کے علاوہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیلات ہوں گی۔ یہ شیڈول سرکاری اور نجی اداروں کے لیے رہنمائی کا کام دے گا تاکہ سال بھر منصوبہ بندی آسان ہو سکے۔
17