100
پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کے مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب نے دو سینئر وکلا کو اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے، جن میں رانا شکیل احمد خان اور چوہدری خالد رشید شامل ہیں۔
سیکرٹری پراسیکیوشن کی جانب سے دونوں اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ اسپیشل پراسیکیوٹرز مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق دونوں پراسیکیوٹرز انسدادِ دہشت گردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی طرف سے پیش ہوں گے۔