حکومت نے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے منعقد ہوگا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس اس سے ایک گھنٹہ قبل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایوانِ زیریں میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔