اسلام آباد، راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے علاوہ سارے راستے کھول دیے گئے، موبائل سروس بھی بحال

انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد پشاور ایم ٹو موٹروے ٹریفک کے لیے بحال، جبکہ اسلام آباد تا لاہور ایم ون موٹروے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ کٹی پہاڑی برہان کے مقام پر بھی رکاوٹیں ختم کرکے راستے بحال کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق اندرون شہربھی تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ تاہم، رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، آہستہ آہستہ تمام راستے کھول دیں گے۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔