کراچی میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 104 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی۔ فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے مقرر کی گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 360 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے پر آ گئی۔
اسی دوران چاندی کی مقامی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 487 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 664 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 438 روپے کم ہو کر 5 ہزار 641 روپے کی سطح پر آ گئی۔