ایک دلچسپ بصری پہیلی نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے، جس میں ایک بلی ایسی مہارت سے چھپی ہوئی ہے کہ پہلی نظر میں اسے دیکھ پانا تقریباً ناممکن محسوس ہوتا ہے۔
تصویر میں نارنجی رنگ کی ایک بلی موجود ہے، لیکن وہ اس انداز سے ماحول میں گھل مل گئی ہے کہ اکثر افراد اسے فوری طور پر تلاش نہیں کر پاتے۔
بظاہر یہ ایک عام گھریلو منظر دکھائی دیتا ہے جہاں کچن، سیڑھیاں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا نظر آتی ہیں۔ پہلی نگاہ میں تصویر میں کوئی غیر معمولی چیز دکھائی نہیں دیتی۔
تاہم اسی منظر کے اندر ایک بلی بھی چھپی ہوئی ہے جو اپنے اردگرد کے پس منظر کے ساتھ اس قدر ہم آہنگ ہو گئی ہے کہ اسے پہچاننا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گھر کے مالک کو بھی بلی کی موجودگی کا سراغ لگانے میں کافی وقت اور محنت کرنا پڑی۔
اگر آپ بھی تصویر کو غور سے دیکھنے کے باوجود بلی کو تلاش نہیں کر سکے تو ایک اشارہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ فریج کے اوپر نظر ڈالیں، جہاں ایک ٹوکری رکھی ہوئی ہے۔ بلی اسی ٹوکری میں بیٹھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔