سرکاری ملازمین کے غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی کا قانون منظور

پشاور: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے غیر ملکی شہریوں سے شادی پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کے غیر ملکیوں سے شادی پر پابندی سے متعلق قانون کی منظوری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دی۔
اعلامیے کے مطابق نئے قانون کے تحت سرکاری ملازم کے لیے غیر ملکی شہری سے شادی کرنے سے پہلے پیشگی اجازت حاصل کرنا لازم ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت غیر ملکی شہری سے شادی کرنے کی صورت میں قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کو سرکاری ملازمت کے ضابطوں کے تحت بدعنوانی یا ضابطہ شکنی تصور کیا جائے گا۔