تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے یا نہیں؟ وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر تعلیم پنجاب نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر تدریسی سرگرمیوں کی مدت سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، جبکہ تعلیمی ادارے ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تمام کلاسز روایتی انداز میں ہوں گی، ہائبرڈ نظام نافذ نہیں کیا جائے گا اور آن لائن تدریس کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، طلبہ باقاعدگی سے اسکول آئیں اور تعلیم حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہفتے میں چار دن کھولنے سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی بے بنیاد ہے، جبکہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں حسب معمول پانچ روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔