لاہور (خصوصی رپورٹ) فلاحی تنظیم مریم ذیشان ہوپ سنٹر کے عہدیداران نے گزشتہ روز آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے۔ وفد میں چیئرمین مریم ذیشان ہوپ سنٹر ڈاکٹر ذیشان علی، پروجیکٹ مینیجر مدیحہ ذیشان اور دیگر اراکین شامل تھے۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان علی نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم ذیشان ہوپ سنٹر ایسے بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیوں میںیتیم اور بے سہارا بچوں کو شریک کرتنا ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ہیڈ سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود قادری نے بھی موجود تھیں ۔