6
ڈی آئی خان: ہنگو کے علاقے ٹل کے تھانہ حدود میں واقع چھپری وزیرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو کے مطابق پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جبکہ مزید نفری کو بھی موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
تھانہ ٹل کے ایس ایچ او کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہنگو کے پولیس اہلکار اس وقت پولیو ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔