5
تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ممکنہ بلاک ایڈ منصوبے پر طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور خبردار کیا کہ امریکی عوام جلد موجودہ پیٹرول قیمتوں کو یاد کریں گے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ تیل کی قیمتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا لیں، کیونکہ اس نام نہاد بلاک ایڈ کے بعد 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پیٹرول بھی سستا محسوس ہوگا۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ریاضیاتی فارمولا (ΔO_BSOH>0 ⇒ f(f(O))>f(O)) بھی شیئر کیا، جس کے ذریعے انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو عالمی تیل منڈی پر اس کے اثرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں۔