ایران کا امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران:ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی جانب سے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کے اس اہم جہاز پر بیلسٹک میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے ردعمل میں انجام دی گئی۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران نے اس مقصد کے لیے چار بیلسٹک میزائل داغے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متعلقہ جہاز کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی حکام کے مطابق داغے گئے میزائل جہاز کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکے اور طیارہ بردار جہاز حسبِ معمول اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔