سوال: کیا خون کا ٹیسٹ کروانے یا خون عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب:خون کے ٹیسٹ کے لیے تھوڑی مقدار میں خون نکلوانے یا کسی شدید ضرورت مند مریض کو خون عطیہ کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیونکہ اس عمل میں کوئی چیز جسم کے اندر داخل نہیں کی جاتی بلکہ خون باہر نکالا جاتا ہے۔
البتہ اگر خون دینے سے اتنی کمزوری لاحق ہونے کا خدشہ ہو کہ انسان روزہ مکمل نہ کر سکے یا صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو روزے کی حالت میں خون دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ایسی صورت میں بہتر ہے کہ افطار کے بعد خون عطیہ کیا جائے۔