ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا کو قتل کی کوشش سمیت پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے قتل کی کوشش اور دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا اور 18 فروری تک متعلقہ کیسز میں گرفتاری نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی طرح عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں بھی توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر انہیں بذاتِ خود یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی عدم موجودگی اور ملزم کی پیشی نہ ہونے کے باعث دلائل مکمل نہ ہو سکے، جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے معاون وکلاء خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدام قتل اور مبینہ جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں کیس زیر سماعت ہے۔
8