اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنگا لیا تو پاک فوج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائے گی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے بھارت اور بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے 5 سے 6 گنا بڑا ملک ہے اور اس کے وسائل بھی بے شمار ہیں، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج بھی کروڑوں بھارتی فٹ پاتھ پر بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راج ناتھ سنگھ بیان دے کر دنیا کو باور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بھی relevant ہیں، جبکہ پاکستان اس وقت الحمدللہ پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور بھارت کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ راج ناتھ جی، وقت ہے اپنی اوقات دیکھ کر بیان دیا کریں۔ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنگا لیا گیا تو اللہ کے فضل سے پاکستان کی افواج پہلے سے زیادہ ذلت آمیز پھینٹی لگائیں گی۔
صحافی غلام مرتضیٰ کا تجزیہ خواجہ آصف کا یہ بیان پاکستان کی دفاعی پالیسی اور قومی خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت کی طرف سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں وزیر دفاع کا واضح اور دوٹوک لہجہ پاکستان کی فوج اور عوام میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔
بھارت کو اپنے وسائل اور سائز کا حوالہ دے کر یہ یاد دلانا کہ کروڑوں لوگ اب بھی فٹ پاتھ پر بھوکے سوتے ہیں، ایک حقیقت پسندانہ تنقید ہے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات علاقائی امن کے لیے چیلنج بھی پیدا کر سکتے ہیں۔
پاکستان کی فوج کی طاقت اور تیاری پر وزیر دفاع کا اعتماد قوم کو مضبوط پیغام دیتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت اس بیان پر کیا ردعمل دیتا ہے۔
آپ کو وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ بیان کیسا لگا؟ کیا یہ بھارت کو مناسب جواب ہے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں!