36
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو دو مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا کیونکہ وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو مقدمات درج ہیں۔