63
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے دو ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے پس پردہ حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب دونوں ججز نے بطور جج سپریم کورٹ استعفا دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفے سے پہلے دونوں ججز نے اپنے ساتھی ججز سے چیمبرز میں الوداعی ملاقاتیں کیں، جہاں ساتھی ججز نے انہیں استعفا نہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔ آخری وقت تک ساتھی ججز مسلسل انہیں قائل کرتے رہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے سے گریز کریں۔
اس کے باوجود، دونوں ججز نے اپنی حتمی ملاقاتیں مکمل کرنے کے بعد استعفا جمع کروایا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔ یہ اقدام عدالت میں اچانک تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ عدالتی امور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔