ایران کا امریکہ کے جوہری تجربات پر سخت ردِ عمل

تہران:ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر شدید ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے، اور ایک ایسا ملک جو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہے، دوبارہ تجربات کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ایسا ملک دنیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ فوراً شروع کرے گا، تاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد قائم کی جا سکے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ اقدام چین اور روس کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگراموں کے ردِ عمل میں لیا گیا ہے۔