لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں مقیم افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ ان کی تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا باقاعدہ ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہو۔
پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق، غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کیا جائے گا تاکہ صوبے میں ان کی موجودگی اور سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔
مزید برآں، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف وسل بلوئر سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اطلاع دینے والے شہری کا نام مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ رکھا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا جائے گا، جبکہ غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
30