حکومت کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بڑا قدم

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایسے غیر ملکی شہریوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے جو پاکستان میں کاروبار یا سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پالیسی کے تحت کاروباری افراد کو ملٹی پل انٹری بزنس ویزے جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان میں آسانی سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ افغان شہری بھی اس خصوصی بزنس ویزا پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جس کے تحت وہ پاکستان میں قانونی طور پر کاروبار اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، یہ پالیسی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی سرگرمیوں کے استحکام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔