تحریکِ انصاف پر پابندی لگائی جائے گی: عطا تارڑ

پاکستان کی حکومت نے پی ٹی آیی کی زحصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا ایک نیوز کانفرنس میں کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت میں شامل جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’اس کے علاوہ نو مئی کے حملے، سائفر کے معاملے اور امریکہ میں قرار داد سمیت ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر پی ٹی آئی کو بیں کیا جا سکتا ہے۔‘

اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’حکومت تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی تحریکِ انصاف پر پابندی لگائے گی۔ ‘

انھوں نے الزام عائد کیا کہ تحریکِ انصاف نے طالبان کو پاکستان کے علاقوں میں لا کر بسایا اور ملک کے خلاف سازش کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کے انصاف کو فارن فنڈنگ کی گئی، جس میں انڈین اور اسرائیلی فنڈنگ شامل ہے۔‘

انھوں نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ملک دشمن قوتوں کو تقویت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان معاملات میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔