وفاقی کابینہ کی ٹی ایل پر پابندی، وزارت داخلہ کو کارروائی کے احکامات جاری

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش سے اراکینِ کابینہ کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت اس پر باضابطہ طور پر پابندی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کو پابندی سے متعلق تمام ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کی سرگرمیوں اور حالیہ حالات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملکی اقتصادی اور سیاسی صورتِ حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ دفاع نے افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔