افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیےعارضی طور پرجنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔