ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو بڑی کمی ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ کمی کے نتیجے میں گھریلو ایل پی جی سلینڈر 794 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق یکم جولائی سے کمرشل سلینڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار 57 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے ہوگی۔