نئی دہلی:معرکۂ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامے پر مذاق کا سبب بن گئی ہے۔ جہاں پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور فیلڈ مارشل کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی نے بھارت کو پسپا کیا ہے، وہاں بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپنی ہزیمت چھپانے اور مقبولیت حاصل کرنے کے لیے بھارتی فوج میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر ضروری تماشوں میں مشغول نظر آتی ہے۔
بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہندو مذہبی رسومات میں پیش پیش رہتی ہے، جبکہ اسٹریٹجک قابلیت دکھانے کے بہانے بھی آئے دن میڈیا پر اپنی عسکری تیاریوں کے دعوے کرتی رہتی ہے۔ مقبولیت اور اپنی ذہنی قوت کو بڑھاوا دینے کے لیے بھارتی آرمی اور فضائیہ کے چیف پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تھیٹر اور ڈرامہ بازی سے باز نہیں آتے۔
بھارتی آرمی چیف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں نا معقول انداز میں پُش اپس اور بھونڈے ڈرامے، دراصل ناقص تیاریوں اور ناکام حکمت عملی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کے حصول کے لیے فلائی پاسٹ اور کیڈٹس کو سلامی پیش کرنے جیسے احمقانہ مظاہرے کرتی ہے۔
یہاں تک کہ بھارتی فضائی قیادت رقص و سرور کی محافل میں مصروف ہو کر اپنی ویڈیوز میڈیا پر نشر کروا رہی ہے، جبکہ میدانِ جنگ میں ان کی صلاحیت کا کوئی اثر نہیں دکھائی دیتا۔
نتیجتاً، کمزور اور غیر سنجیدہ بھارتی فوجی قیادت کا یہ مضحکہ خیز سرکس شو نہ صرف عسکری وقار کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا ہے بلکہ ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر بھی سنگین سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔
25