سردیوں میں نہانے کا مسئلہ حل’’انسانی واشنگ مشین‘‘ ایجاد، گانے بھی سنیں

لاہور: موسم سرما میں اکثر لوگ نہانے سے کتراتے ہیں اور اسے ایک مشکل اور تکلیف دہ عمل سمجھتے ہیں۔ اب جاپانی کمپنی، سائنس کارپوریشن نے اس مسئلے کا جدید حل پیش کر دیا ہے اور ’’انسانی واشنگ مشین‘‘ ایجاد کر دی ہے۔

یہ انوکھی مشین ایک گرم ماحول فراہم کرتی ہے، جس میں انسان کو انگلی تک نہیں ہلانی پڑتی۔ مشینی آلات جسم پر پانی بہاتے ہیں، صابن لگاتے ہیں اور میل کچیل صاف کر دیتے ہیں۔ اس دوران انسان اپنی پسند کے گانے سن سکتا ہے اور مکمل آرام سے صفائی کے عمل سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، صرف 15 منٹ میں یہ مشین انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی طور پر بھی پاک صاف کر دیتی ہے۔ جاپان میں کئی ہوٹلوں اور حماموں نے یہ جدید مشین نصب کر رکھی ہے تاکہ لوگ سردی میں بھی بلا کسی دقت کے خود کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔