پنجاب حکومت نے معذوروں کے لئے انقلابی قدم اٹھالیا

لاہور: پنجاب حکومت کی نئی ڈیجیٹل سہولت’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپ کا اجرامحکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے افراد باہم معذوری کے لیے ایک انقلابی موبائل ایپلیکیشن Assist Devices & Wheelchair متعارف کرا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت شروع کی جانے والی یہ ایپ اب معاون آلات کی فراہمی کو گھر کی دہلیز تک پہنچا دے گی۔

اہم خصوصیات:

گھر بیٹھے درخواست: افراد باہم معذوری اب وہیل چیئر، واکنگ ایڈز، ہیئرنگ ایڈز سمیت دیگر معاون آلات کے لیے ایپ پر درخواست دے سکیں گے۔
فیلڈ افسران کی سہولت: ایپ کے ذریعے درخواستوں کی رجسٹریشن، تصدیق اور مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔
فوری ڈاؤن لوڈ: گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک:
👉 https://play.google.com/store/apps/details?id=com.adwc&hl=en

صوبائی وزیر کا بیان

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا:”ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے۔ پنجاب حکومت معذور افراد کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”

محکمہ کی ہدایات

تمام فیلڈ افسران کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایپ کے اجرا سے معاون آلات کی تقسیم کا عمل شفاف، تیز اور آسان ہو جائے گا۔