2
ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جبکہ ملک کے فری لانسرز نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی 2025 سے مئی 2026 تک) کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔ یہ آمدن ملک کی برآمدی معیشت میں ایک نمایاں اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 80 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ڈیجیٹل شعبے میں تیز رفتار ترقی اور عالمی منڈی میں پاکستانی ہنرمندوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔