امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، گوگی بٹ کے لئے بری خبر

لاہور:امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعے کی ایف آئی آر فائل تھانہ چونگ سے سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب بالاج قتل کیس کی مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی ہر پہلو سے شفاف جانچ کی جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ فائرنگ کے دوران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔ اسی کیس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران طیفی بٹ بھی مارا گیا، جب کہ واحد زندہ ملزم گوگی بٹ تاحال پولیس کو مطلوب ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس کیس کی تفتیش کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو واقعے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔
سی سی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق تمام شواہد، بیانات اور فرانزک رپورٹس ان کے سپرد کر دی گئی ہیں، اور تفتیش جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔